لاہور سمیت مزید 8اضلاع میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ نافذ

لاہور سمیت مزید 8اضلاع میں  گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ نافذ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے کے 20اضلاع کے بعدلاہور سمیت مزید 8 اضلاع شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، نارووال، منڈی بہاؤ الدین، گجرات اور وزیر آباد میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ نافذ ہوگیا۔

 منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی کی جانب سے نافذالعمل گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی صوبہ بھر میں مرحلہ وار توسیع کی جارہی ہے ۔ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے نفاذ کا مقصد عوام کی جائیداد کی حدود اور ملکیت کا تحفظ، خریدو فروخت میں ممکنہ فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہے ۔ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ پنجاب حکومت کی جانب سے تصدیق شدہ ہوگا ۔ چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی چودھری طارق سبحانی کا کہنا ہے کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ایک گیم چینجر اقدام ہے جو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ترقی یافتہ اور خوشحال پنجاب کا ضامن ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں