سوئی سدرن:صنعتوں کیلئے ایک روزہ گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول جاری
کراچی(کامرس رپورٹر)سوئی سدرن نے صنعتوں کے لیے ایک روزہ گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق صنعتی صارفین کو اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی، تاکہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر پریشر کے ساتھ گیس مہیا کی جا سکے ، سوئی سدرن کے مطابق یہ فیصلہ موسمِ سرما کے دوران گیس کی مجموعی طلب میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے کمپنی کا کہنا ہے کہ صنعتی صارفین کی عارضی بندش سے رہائشی علاقوں اور کمرشل مراکز میں گیس پریشر میں بہتری آئے گی۔