پھالیہ:بینک ملازم 3 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی لیکر فرار
پھالیہ (آئی این پی )منڈی بہائوالدین کی تحصیل پھالیہ میں نجی بینک کاملازم تقریباً 3 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی لے کر فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ایکسچینج ملازم ارقم طارق 93 ہزار یورو دیگر بینک کی ایکسچینج میں جمع کروانے کیلئے نکلا،تاہم راستے ہی سے غائب ہو گیا، رقم لے کر دوسرے بینک نہ پہنچنے کا انکشاف ہوتے ہی بینک انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور فوری طور پر واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ تھانہ پھالیہ پولیس نے بوتھ آفیسر عزیز اشفاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔