زچگی کی دوا ڈوفاسٹن کا مخصوص بیچ نمبر جعلی، ملیریا کا انجکشن بھی غیرمعیاری نکلا

 زچگی کی دوا ڈوفاسٹن کا مخصوص بیچ نمبر  جعلی، ملیریا کا انجکشن بھی غیرمعیاری نکلا

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )پنجاب میں جعلی و غیر معیاری ادویات کی فروخت کا انکشاف ، ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب نے 2 ادویات کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجادی۔

 خواتین کی زچگی کے دوران  استعمال ہونے والی دوا ڈوفاسٹن کا بیچ نمبر 250693 جعلی نکلا ۔ڈائریکٹوریٹ نے ڈوفاسٹن کے مخصوص بیچ نمبر کی دوا کے استعمال کو فوری طور روکنے کے احکامات جاری کردئیے جبکہ ملیریا کے علاج میں استعمال ہونیوالا انجکشن ایکٹیمک بھی غیر معیاری نکلا ، غیر معیاری انجکشن کے بیچ نمبر AM 164 کو فوری طور پر ری کال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے متاثرہ بیچز فوری واپس بھجوانے کا حکم جاری کردیا جبکہ میڈیکل سٹورز اور طبی عملے کو مخصوص دوائیاں فوری استعمال بند کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں