لاہورکینال روڈ:درخت کی شاخ کاٹنے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے فارغ ، 2اہلکار معطل

لاہورکینال روڈ:درخت کی شاخ  کاٹنے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے فارغ ، 2اہلکار معطل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور کی کینال روڈ پرانڈر پاس کے قریب قانونی طریقہ کار اختیار کئے بغیر درخت کی شاخ کاٹنے پر بڑا ایکشن،پی ایچ اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپر وائزرسمیت2 اہلکارمعطل، جاوید حامد سے پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل بی سی کا اضافی چارج واپس لے لیا جبکہ وقار رحمن کو پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل بی سی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ معطل ہونے والوں میں سپروائزر ایل بی سی مزمل اور عقیل حسین شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں