حوالہ ہنڈی ،انسانی سمگلنگ پر1177ملزموں کو سزائیں

 حوالہ ہنڈی ،انسانی سمگلنگ پر1177ملزموں کو سزائیں

2024 میں 755 اور 2025 میں 422 مقدمات کا اندراج ہوا، ایف آ ئی اے

اسلام آ باد(آن لائن )ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی ،انسانی سمگلنگ ،فراڈ اور جعلسازی کے مقدمات میں 1177 ملزموں کو سزائیں سنائیں ۔ترجمان کے مطابق سال  2024 میں 755 جبکہ 2025 میں 422 مقدمات میں درج کیے گئے ۔سب سے زیادہ سزائیں انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کے 693 مقدمات میں سنائی گئیں،حوالہ ہنڈی کے 308 مقدمات، فراڈ اور جعلسازی کے 122 مقدمات میں سزائیں دی گئیں ،ان دو سالوں میں کرپشن کے صرف 45 مقدمات میں سزائیں ہوئیں جبکہ جعلی اشیا اور قزاقی کے 9 مقدمات میں سزائیں ہوئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں