میو ہسپتال:ناقص کارکردگی پر 3 ملازم فارغ، نوٹیفکیشن جاری

 میو ہسپتال:ناقص کارکردگی پر  3 ملازم فارغ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے میو ہسپتال کے 3 ملازمین کو عہدوں سے ہٹا دیا ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرگ کنٹرولر سعدیہ خالق ،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز احمد نذیر گیلانی اور محمد جواد بھٹی کو میو ہسپتال میں ناقص کارکردگی، ٹینڈرز میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے پر عہدوں سے ہٹایا گیا۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے تینوں ملازمین کو عہدوں سے ہٹانے کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ۔تینوں ملازمین نے ٹینڈر پراسیس کو جان بوجھ کر تاخیر میں ڈالا، جس کی وجہ سے ادویات کی قلت رہی اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں