پنجاب :گندم پالیسی کی منظوری قیمت35سوروپے من مقرر

پنجاب :گندم پالیسی کی منظوری قیمت35سوروپے من مقرر

لاہور (آن لائن، این این آئی)حکومتِ پنجاب نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں گندم پالیسی 2026 کی منظوری دیدی ہے ، جس کے تحت نجی شعبے کی قیادت میں 25لاکھ میٹرک ٹن سٹرٹیجک گندم ذخائر قائم کیے جائیں گے ۔

 اس پالیسی کا مقصد کسانوں کو تحفظ، غذائی تحفظ کو یقینی بنانا اور صارفین کو قیمتوں کے استحکام کے ذریعے ریلیف فراہم کرنا ہے ۔گندم پالیسی 2026 ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت نافذ کی جائے گی، جس میں حکومت براہِ راست گندم کی خریداری نہیں کرے گی اور نہ ہی سرکاری خزانے سے کوئی رقم خرچ ہوگی۔ گندم کی خریداری نجی شعبے کے ایگریگیٹرز کے ذریعے شفاف طریقے سے ہوگی، جبکہ کسانوں سے گندم 3500 روپے فی 40 کلوگرام کے بینچ مارک ریٹ پر خرید کر براہِ راست ڈیجیٹل ادائیگیاں کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں