یاسمین راشد کی 3مقدمات میں سزاؤں کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر
لاہور (کورٹ رپورٹر )پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے نو مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دیں۔ اپیلوں میں موقف اختیار کیا۔
کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر تینوں مقدمات میں سزائیں سنائیں جلد بازی میں ٹرائل مکمل کر کے غیر قانونی طور پر سزائیں سنائیں۔ اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ نو مئی کے تینوں مقدمات میں سزائیں کالعدم قرار دے اور اپیلوں کے حتمی فیصلے تک تینوں مقدمات میں سزا معطل کرے ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے یاسمین راشد کو نو مئی کے تین مقدمات میں دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی ۔