وانا میں دھماکہ،جے یو آئی کے رہنما زخمی،ہسپتال منتقل
وانا(آئی این پی )جنوبی وزیرستان وانا میں زوردار دھماکہ میں جمعیت علما اسلام کے اہم رہنما مولانا سلطان زخمی ہو گئے ۔
جنوبی وزیرستان لوئر، وانا بازار کے علاقے کونڑا چینہ مدرسہ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے ۔ دھماکے کے نتیجے میں جے یوآئی کے رہنما و فاق المدارس العربیہ کے مولانا سلطان شدید زخمی ہو گئے ۔ مولانا سلطان کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔