اسلام آباد ہائیکورٹ :آئندہ ہفتے چار ڈویژن اور سات سنگل بینچ دستیاب ہونگے
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے آئندہ ہفتے چار ڈویژن اور سات سنگل بینچ دستیاب ہوں گے۔
ڈیوٹی روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان،دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہوگا،دوسرا ڈویژن بینچ صرف ٹیکسز سے متعلق کیسز کی سماعت کرے گا،تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس جبکہ چوتھے ڈویژن بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف شامل ہوں گے ، جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے سنگل بینچ نہیں ہوں گے ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پہلے ہی رخصت پر ہیں۔