خدمت کی سیاست پر یقین
فیصل آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تعمیرو ترقی اور عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔
ہم کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی طور پر کا م کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، حلقہ میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں، عوام کیساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن)ضلع فیصل آباد کے سینئرنائب صدر آفتاب اکبر چودھری کی سربراہی میں چودھری محمد سعید ملک،عبدالباسط اعوان، محمد صفدر بھٹی،ملک فاروق اعوان اور میاں محمد عظیم کے ساتھ اپنی رہائشگاہ پر ایک ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر وفد نے طلال چودھری اور رکن قومی اسمبلی بلال بدر چودھری کی خصوصی گزارش پر وزیراعلٰی کی جانب سے سیوریج و شہر کی پانچ ارب روپے کی خصوصی گرانٹ ودیگر ترقیاتی کاموں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔