اقلیتوں کی فلاح کیلئے رواں سال 40لاکھ 81 ہزارروپے خرچ
اسلام آباد(نیوز رپورٹر )وزارت مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی نے پاکستا ن میں اقلیتوںکی فلاح وبہبود،مالی امداد او وظائف پر رواںمالی سال 2025-2026کے چھ ماہ میں چالیس لاکھ81ہزارر وپے خرچ کیے ہیں۔
وفاقی حکومت نے اقلیتوں کی امداد، ظائف کیلئے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر انتظام اقلیت ویلفیئر فنڈ قائم کررکھاہے ۔ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں آٹھ کروڑپچاس لاکھ روپے مختص کیے تھے ۔ وزارت مذہبی امور نے نصف رواں مالی سال میں اقلیتوں کوامداد ودیگر مدات میں39لاکھ81ہزار روپے اوردیگر وظائف کی مد میں ایک لاکھ روپے دیئے ہیں۔