لاہور:پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر سپرنگ فیسٹیول

لاہور:پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر سپرنگ فیسٹیول

چینی کمیونٹی، سفارتی شخصیات، سرکاری حکام اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد کی شرکت پاکستان، چین کا آہنی بھائی اور قابلِ اعتماد شراکت دار :سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خاں

لاہور(دی رپورٹر)پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر لاہور میں شاندار سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں تھے جبکہ چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین (Zhao Shiren)نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ، پاکستان میں مقیم چینی کمیونٹی، سفارتی شخصیات، سرکاری حکام اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی ۔تقریب میں چائنیز کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے جن میں روایتی چینی رقص، موسیقی اور ثقافتی مظاہرے شامل تھے ۔ شرکا نے چینی موسیقی کو بے حد سراہا۔

اس موقع پر خطاب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ پاکستان نے 1950 میں چین کو تسلیم کر کے ایک تاریخی اور دور اندیش فیصلہ کیا، جس کی بنیاد پر آج دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہیں ،پاکستان، چین کا آہنی بھائی اور قابلِ اعتماد شراکت دار ہے ،سی پیک پاک چین شراکت داری کا عملی مظہر ہے جس نے پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر اور معاشی ترقی کے نئے دروازے کھولے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چینی سرمایہ کاری صوبائی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے اور حکومت اس تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاک چین دوستی آنے والی نسلوں کیلئے امن، استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہے ، اس طرح کی تقریبات دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں