2سال میں 3 ارب 33 کروڑ کی گیس چوری کرلی گئی

2سال میں 3 ارب 33 کروڑ کی گیس چوری کرلی گئی

صنعتیں، گھریلو اورکمرشل صارفین ملوث،چوری کے 2لاکھ 24ہزار کیس مستقبل میں گیس چوری کے واقعات میں کمی متوقع ہے :وزارت پٹرولیم

 اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی)دو سالوں کے دوران گیس چوری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ مالی سال 2023-24 اور 2024-25 میں مجموعی طور پر 3 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد کی گیس چوری ریکارڈ کی گئی۔ دستاویزات کے مطابق ان دو سالوں میں 2 لاکھ 24 ہزار  سے زائد گیس چوری کے واقعات ہوئے ، جو صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کی جانب سے سرزد ہوئے ، مجموعی طور پر 1994 ایم ایم سی ایف ڈی گیس چوری ہوئی۔مالی سال 2023-24 میں 1 ارب 39 کروڑ روپے (911 ایم ایم سی ایف ڈی)کی چوری ہوئی جبکہ مالی سال 2024-25 میں یہ بڑھ کر 1 ارب 93 کروڑ روپے (1083 ایم ایم سی ایف ڈی) تک پہنچ گئی۔ گیس چوری کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا، مالی سال 2023-24 میں 74595 اور مالی سال 2024-25 میں 149500 واقعات ریکارڈ کیے گئے ۔وزارت پٹرولیم نے بتایا کہ گیس چوری روکنے کیلئے ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کارروائیاں کر رہی ہیں جن میں ایف آئی آرز کا اندراج اور سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن شامل ہے ۔ اس اقدام سے مستقبل میں گیس چوری کے واقعات میں کمی متوقع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں