ایف آئی اے کی کارروائیاں،ویزا فراڈ میں ملوث 4انسانی سمگلر گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے لاہور زون کی مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائیاں ، 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
ارشد خان، حمزہ جٹ، اظہار پرویز اور سنیل سدرک کو لاہور اور شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم ارشد خان اور اظہار پرویز نے شہریوں سے کمبوڈیا بھجوانے کے نام پر 26 لاکھ روپے بٹورے ۔ملزم حمزہ جٹ نے شہری کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر 4 لاکھ روپے ہتھیائے ۔ملزم سنیل سدرک نے شہریوں کو نیدرلینڈز ملازمت پر بھجوانے کے نام پر 11 لاکھ روپے بٹورے ۔ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے ۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔