لاہور،ساہیوال،بہاولنگر موٹروے منصو بہ مکمل منظو رنہیں کیا:احسن اقبال

لاہور،ساہیوال،بہاولنگر موٹروے منصو بہ مکمل منظو رنہیں کیا:احسن اقبال

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے منصوبے سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کو مکمل طور پر منظور کیا گیا۔

 نہ ہی مالیاتی قواعد یا وزیراعظم کی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی ۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ 6 جنوری 2026 کو سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں زیر بحث آیا تھا ،فورم نے صرف 18 اعشاریہ 5 کلومیٹر طویل حصے کو جو لاہور رنگ روڈ ہلوکی سے راجہ جنگ انٹرچینج (قصور روڈ)تک ، باقی 276 اعشاریہ 5 کلومیٹر طویل روٹ کی کسی قسم کی حتمی منظوری نہیں دی گئی بلکہ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تفصیلی تکنیکی فزیبلیٹی اور معاشی افادیت کا مطالعہ مکمل کریں ۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ موجودہ پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کیلئے سب سے زیادہ 206 ارب روپے ، سندھ کیلئے 154 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ادھر میڈیا رپورٹس میں دعویٰ یہ کیا گیا تھا کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیوپی )نے 465 ارب روپے لاگت کے موٹروے منصوبے کی مشروط منظوری دے دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں