نوابشاہ:گیس لیکیج سے دھماکا،2بچے جاں بحق

نوابشاہ:گیس لیکیج سے  دھماکا،2بچے جاں بحق

نوابشاہ(اے پی پی)نوابشاہ کے گنجان آباد علاقے گولیمار میں اتوار کی علی الصبح پلمبر غفوردین عباسی کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا، جس سے گھر کی چھت منہدم ہو گئی۔

 ملبے تلے دب کر2 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، جبکہ گھر کے متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ اطلاع پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے ملبے تلے دبے زخمیوں اور جاں بحق بچوں کی لاشوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ذرائع کے مطابق ابتدائی شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، تاہم واقعے کی حتمی وجوہات جاننے کیلئے متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں