چمن:ایک ہفتے میں آٹے کی 100کلو بوری 2500روپے مہنگی
چمن (این این آئی)بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی 100 کلو بوری کی قیمت میں2500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب سے آٹے کی ترسیل بند ہونے کے باعث آٹا مہنگا ہوا ہے ، جس سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ۔چمن میں ایک ہفتہ قبل فروخت ہونیوالے 50 کلو آٹے کی قیمتوں میں ایک دم 1000 سے 1200روپے تک اضافہ ہونے پر 50 کلو آٹے کی بوری کی قیمت 5000 سے بڑھ کر 6300 کردی گئی ہے ۔