مودی کی ناکام خارجہ پالیسی نے معیشت خطرے میں ڈال دی
نااہل مودی کی سفارتکاری ، حماقت کا خمیازہ بھارتی عوام بھگت رہے ہیں تجارتی معاہدہ ناکام ہونے کی وجہ مودی کی ہٹ دھر می ،امریکی وزیرِ تجارت
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)مودی کی ناکام خارجہ پالیسی نے بھارتی معیشت کو خطرے میں ڈال د یا ،نااہل مودی کی ناکام سفارت کاری اور حماقت نے امریکی ٹیرف ے باعث بھارتی عوام کی مشکلات میں بھی مزید اضافہ کر دیا ۔ دکھاوے ، جھوٹ، دھوکے اور تکبر پر مبنی مودی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اب دنیا میں بے نقاب ہو چکی ۔ بھاری امریکی ٹیرف اور تجارتی معاہدے کی ناکامی نے بھارتی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ۔امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک نے بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ ناکام ہونے کی اصل وجہ مودی کی ہٹ دھرمی قرار دے دی۔ امریکی وزیرِ تجارت کے مطابق مودی گھبراہٹ کا شکار تھا، جس کے باعث اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ تک نہیں کیا۔امریکا نے بھارت کے بجائے انڈونیشیا، فلپائن اور ویتنام کے ساتھ تجارتی معاہدے کر لئے ہیں۔ بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ بھارت کو ‘‘مردہ معیشت’’ قرار دے چکے ہیں۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے 500 فیصد تک بڑے ٹیرف کے نفاذ کی تیاری ایک اور سفارتی شکست ثابت ہو سکتی ہے ۔ نااہل مودی کی ناکام سفارت کاری اور غلط فیصلوں کا خمیازہ بھارتی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔