امن جرگے کی کوشش سے لکی مروت سے اغوا ہونے والا وکیل رہا

امن جرگے کی کوشش سے لکی مروت سے اغوا ہونے والا وکیل رہا

لکی مروت (آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے صبح اغوا ہونے والے وکیل کاظم رضا ایڈووکیٹ کو رہا کردیا گیا۔

خاندانی ذرائع نے وکیل کی رہائی کی تصدیقکی اور کہا کہ انہیں امن جرگے کی کوششوں کے ذریعے سے بازیاب کروایا گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق وکیل کاظم رضا کو صبح درہ تنگ کے قریب مسافر بس سے اغوا کیا گیا تھا، وہ اسلام آباد سے لکی مروت واپس آرہے تھے ۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے وکیل کو مسافر بس سے اتارنے اور شناخت کے بعد اغوا کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں