مرزا آدم خان روڈ کی تقدیر نہ بدل سکی، دھول مٹی سے مکینوں کی زندگی اجیرن

مرزا آدم خان روڈ کی تقدیر نہ بدل سکی، دھول مٹی سے مکینوں کی زندگی اجیرن

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لیاری ایکسپریس وے کے ساتھ گزرتی مرزا آدم خان روڈ لیاری کی وہ سڑک ہے جو خاصے طویل وقت سے حکومت کی آنکھ سے اوجھل ہے ۔

تقریباً 4 کلومیٹر طویل اس سڑک کے ایک حصے پر حکومت سندھ نے کام کروایا ہے ، مگر اس وقت بھی سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، گٹر کے ڈھکن نایاب ہیں اور علاقہ مکین مشکلات سے دوچار ہیں۔ٹاؤن چیئرمین کہتے ہیں چند روز میں ٹینڈر ہو جائے گا، جس کے بعد مکمل سڑک تعمیر کی جائے گی۔پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جانے والا لیاری، جہاں ٹاؤن، بلدیہ عظمیٰ اور صوبائی حکومت ایک ہی جماعت کے پاس ہیں، اس کے باوجود تقریباً 4 کلو میٹر طویل مرزا آدم خان روڈ کی تقدیر بدل نہ سکی۔علاقہ مکین جہاں کھلے گٹروں سے پریشان ہیں، وہیں دھول مٹی نے بھی ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔میران ناکہ سے گلبائی تک تقریبا 1 اعشاریہ 8 کلومیٹر طویل سڑک پر پیپلز بس سروس بھی چلتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں