صحت سہولت پروگرام،40ارب کانظر ثانی شدہ پی سی ون منظور
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزارت قومی صحت نے 40 ارب روپے کے صحت سہولت پروگرام کے نظر ثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دے دی۔
صحت سہولت پروگرام کی 34 ویں نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال کی صدارت میں ہوا جس میں اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام مستقل رہائشیوں کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی بحالی سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر صحت نے کہا پی سی ون کی مجموعی لاگت تقریباً 40 ارب روپے اور اس کی مدت 30 جون 2027 تک ہوگی ،صحت سہولت پروگرام کی بحال شدہ خدمات کا باضابطہ آغاز 16 جنوری کو وزیراعظمِ پاکستان کریں گے ۔ پروگرام کے تحت اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام مستقل رہائشی خاندانوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔