پاکستان ٹرمپ کو ناں کرکے پھنس جائے گا:نجم سیٹھی

پاکستان ٹرمپ کو ناں کرکے پھنس جائے گا:نجم سیٹھی

انڈیا اور امریکا کا تاریخی رومانس چل رہاتھا،ناں پر ٹرمپ نے فار غ کرادیا پاکستان کو غزہ امن بورڈ میں خودکو بچاکر چلنا ہوگا :آج کی بات سیٹھی کیساتھ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستا ن کے مشکل ہونے کے جو تبصرے ہورہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ ناں نہیں لیتا ،نو ہے توآپ آؤٹ،یس ہے تو آپ اِن،بھارت نے ناں کی تھی تو سب نے دیکھا کہ اس کے ساتھ کیا کیا،یہ وہ انڈیا ہے جس کے ساتھ امریکا کا پرانا اور تاریخی رومانس چل رہا تھا،تعلقات تھے ، ٹریڈ تھی، ٹرمپ نے ان کو فارغ کر دیا، پاکستان ٹرمپ کو اگر ناں کرتا ہے تو پھنس جائے گا ،مشکلات ہوں گی،ہماری حکومت کو پہلے سے احساس ہونا چاہئے تھا۔اگر پاکستان غزہ میں ملٹری فورس کا حصہ بنتا ہے تو پاکستان کے اندر شدید احتجاج ہوگا،حکومت خطرے میں آجائے گی،ابھی ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کمیٹی کی بات کی ہے جس کو ٹرمپ خود چلائے گا،اس میں تمام اختیارات ٹرمپ کے پاس ہوں گے ،اس کمیٹی سے ٹرمپ کو کوئی ہٹا نہیں سکے گا، جو ٹرمپ کہے گا آ پ نے ہاں میں ہاں ملانی ہے ، ناں نہیں ہو سکتی ورنہ ٹرمپ گردن سے پکڑ لے گا، معاف نہیں کرے گا ۔ غزہ بورڈ آف پیس کمیٹی میں پاکستان کو خود کو بچا کر چلنا ہوگا، امریکی صدر اگر آج آپ کے ساتھ ہے کل آپ کے خلاف ہوگا، اگر اسرائیل کہتا ہے کہ پیس کمیٹی میں پاکستان قبول نہیں ہے تو اسی میں پاکستان کی بچت ہے ۔پاکستان کو ٹرمپ کے ساتھ کوئی انڈر سٹینڈنگ کرنی چاہئے ،پاکستان کہے کہ اگر ہم اس کمیٹی میں آتے ہیں یہ ہمارے مسائل ہیں،ہم یہاں تک آسکتے ہیں، اس سے آگے نہیں آسکتے ،یہ بات ہم ابھی سے بتارہے ہیں، ٹرمپ کو بتائیں کہ ہم کرنے کو تیار ہیں مگر ہماری عوام نہیں مانتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں