وفاقی آئینی عدالت:سپر ٹیکس، اراضی حصول کے مقدمات کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی آئینی عدالت میں سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق اہم آئینی و ٹیکس مقدمات کی سماعت آج پیرکو ہوگی۔
چیف جسٹس وفاقی آ ئینی عدالت امین الدین خان، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ ان مقدمات کی سماعت کرے گا۔ ادھر عدالت کے مقررہ روسٹر کے مطابق اراضی کے حصول سے متعلق اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت بھی آج 19 جنوری کو ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس محمد کریم خان آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ ان مقدمات کی سماعت کرے گا۔