پتنگ بازی ایکٹ :ہائیکورٹ کی وکیل کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت

پتنگ بازی ایکٹ :ہائیکورٹ  کی وکیل کو جواب الجواب  داخل کرانے کی ہدایت

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر وکیل کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی، جبکہ ایک درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

ہائیکورٹ کے جسٹس اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستوں میں مو قف اختیار کیا گیا کہ پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ آئین سے مطابقت نہیں رکھتا، حتمی فیصلے تک فوری طور پر ڈپٹی کمشنر کو پتنگ سازی اور پتنگ بازی کی اجازت دینے کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا حکم دیا جائے ، جبکہ پتنگ بازی کی اجازت دینے کے لیے بنائے گئے ایکٹ کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔ عدالت نے ایم پی اے شیخ امتیاز کی درخواست پر فریقین سے 27 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں