سندھ ہائیکورٹ:10ایڈیشنل ججز نے بطور مستقل ججز عہدوں کا حلف اٹھا لیا
کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز نے بطور مستقل ججز اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ (
حلف برداری کی تقریب سندھ ہائی کورٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ مستقل ججز کا حلف اٹھانے والوں میں جسٹس میران محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ اور جسٹس ریاضت علی سحر شامل ہیں۔ اسی طرح جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس عبد الحامد بھرگڑی، جسٹس جان علی جونیجو اور جسٹس نثار احمد بھنبھرو نے بھی بطور مستقل جج حلف اٹھایا۔ تقریب میں جسٹس علی حیدر ادا، جسٹس عثمان علی ہادی اور جسٹس جعفر رضا نے بھی مستقل ججز کی حیثیت سے حلف لیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے تمام ججز اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے ۔