صدر کے دستخط ، گھریلو تشدد سمیت 7 اہم بلز قانون بن گئے
اب بیوی پر ہاتھ اٹھانے ، دوسری شادی کی دھمکی پر سزا ہوگی
اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور سات اہم بلوں کی منظوری دے دی۔صدر سیکرٹریٹ کے مطابق ساتوں بلوں کی منظوری کے بعد قانون سازی کا عمل مکمل ہو گیا، منظور ہونے والوں میں نیشنل ٹیرف کمیشن ترمیمی بل 2026، ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026 ،ریلوے کی منتقلی سے متعلق ترمیمی بل 2026 کی توثیق، گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ سے متعلق بل 2026 ، دانش سکولز اتھارٹی بل 2026 شامل ہیں،دوسری جانب انکم ٹیکس ترمیمی بل 2026 نافذ کرنے کی منظوری بھی دی گئی اور نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2026 کی توثیق بھی کی گئی۔گھریلو تشدد بل کے تحت اب بیوی پر ہاتھ اٹھانے اور دوسری شادی کی دھمکی پر سزا ہوگی۔