سندھ طاس معاہدہ پر عملدرآمد ، ثالثی عدالت نے بھارت پر قانونی دباؤ بڑھا دیا

سندھ طاس معاہدہ پر عملدرآمد ، ثالثی عدالت نے بھارت پر قانونی دباؤ بڑھا دیا

اسلام آباد (اے پی پی)بھارت کی طرف سے پہلگام فالس آپریشن کے بعد یکطرفہ طورپر معطل کئے گئے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کو ایک بڑی سفارتی اور قانونی کامیابی حاصل ہوئی۔

 کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ثالثی عدالت کی طرف سے جاری کئے گئے پروسیجرل آرڈر نمبر 19میں پاکستان کے مو ٔقف کی واضح توثیق کی گئی ۔ ثالثی عدالت نے نہ صرف اپنی قانونی اتھارٹی برقرار رکھی ہے بلکہ پاکستان کے پیش کردہ شواہد کو آگے بڑھاتے ہوئے تعمیل کی ذمہ داری براہِ راست طوپربھارت پر عائد کر دی ۔ ثالثی عدالت نے قرار دیا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ثالثی کا عمل مکمل طور پر فعال ہے اور کسی ایک فریق کی عدم شرکت کارروائی کو روک نہیں سکتی۔عدالت نے اس امر کی بھی تصدیق کی کہ سیاسی بیانات یا یکطرفہ اعلانات معاہدے کے طریقہ کار کو معطل نہیں کر سکتے ۔عدالت کے مطابق پاکستان کی معاہدے کی پاسداری پر مبنی حکمت عملی نے سندھ طاس معاہدے کے استحکام کو یقینی بنایا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں