مریم نواز کے ثقافتی فیصلے نے دل جیت لئے :عظمیٰ بخاری

مریم نواز کے ثقافتی فیصلے نے دل جیت لئے :عظمیٰ بخاری

کئی ممالک سے اوورسیز اور غیرملکی شہری بھی بسنت منانے آئے ہوئے ہیں لاہوری کیو آر کوڈ والی ڈور اور پتنگ استعمال کریں، بسنت کو محفوظ منائیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ لاہور نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ زندہ دلوں کا شہر ہے جہاں خوشیوں اور ثقافتی رنگوں کو بھرپور انداز میں منایا جاتا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ایک اہم ثقافتی فیصلے نے عوام کے دل جیت لئے ہیں اور بسنت کی صورت میں لوگوں کو ان کی خوشیاں واپس مل گئیں۔جاری بیان میں  وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ لاہور میں نہ صرف پورے پاکستان بلکہ دنیا کے مختلف ممالک سے اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کی بڑی تعدادبھی بسنت منانے کیلئے موجود ہے ، جس سے شہر کا ماحول خوشگوار اور رنگین ہو گیا ہے ،لاہور اور اس کا آسمان بسنت کے خوبصورت رنگوں میں رنگ چکا ہے ۔

عظمٰی بخاری نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بسنت کے تہوار کو محفوظ انداز میں منائیں ،کوئی بھی موٹرسائیکل سوار سیفٹی راڈ کے بغیر سڑکوں پر نہ نکلے ، شہری صرف کیو آر کوڈ والی ڈور اور پتنگ استعمال کریں ، چھتوں پر پتنگ اڑانے والے افراد بھی تمام حفاظتی ہدایات اور ایس او پیز کے پابند رہیں۔ عظمٰی بخاری کے مطابق سپلائی میں اضافے کے باعث گڈی اور ڈور کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے ،قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے ،امید ہے عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بسنت کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں