پی ٹی وی سے 2سال کے مالی اخراجات کی تفصیلات طلب

پی ٹی وی سے 2سال کے مالی اخراجات کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی سے گزشتہ دو سالوں کے مالی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

جسٹس محمد آصف نے عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی، پی ٹی وی حکام کے مطابق واجبات ادائیگی کے سلسلے میں حکومت کو اضافی گرانٹ کیلئے لکھ دیا جس پر غور جاری ہے ۔ درخواستگزار وکیل وقاص ملک کے مطابق پی ٹی وی میں گزشتہ دو سال میں تنخواہوں کے بجٹ میں 1 ارب 56 کروڑ روپے اضافہ ہوا، آرڈر کے خلاف اپیلیں خارج ہو چکیں، کہیں سے سٹے نہیں  ملا، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کرتے تو اڈیالہ جیل بھیجا جائے ، پی ٹی وی سے مالی اخراجات کی تفصیلات طلب کی جائیں۔ مزید سماعت 20 فروری کو ہو گی۔ درخواست گزار پنشنرز کے نمائندے ، سابق ڈائریکٹر ایڈمن ظفراللہ عدالت پیش ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں