خطہ پوٹھوہار اوروسطی پنجاب میں بارش،پہاڑوں پربرفباری ولینڈسلائیڈنگ کاالرٹ جاری

خطہ پوٹھوہار اوروسطی پنجاب  میں بارش،پہاڑوں پربرفباری  ولینڈسلائیڈنگ کاالرٹ جاری

اسلام آباد (اے پی پی)محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آج پیر کی رات سے 10 فروری کے دوران برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے ۔

 بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار اور وسطی پنجاب میں شام/رات کے دوران تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔ بعد دوپہر بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں