ای او بی آئی آمدن میں ریکارڈ اضافہ، گزشتہ سال 159 ارب سے زائد ہوگئی

ای او بی آئی آمدن میں  ریکارڈ اضافہ، گزشتہ سال 159 ارب سے زائد ہوگئی

اسلام آباد (حریم جدون)ای او بی آئی کی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔

مالی سال 2024-25 کے دوران ای او بی آئی کی مجموعی آمدن 159 ارب 66 کروڑ روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد سے زائد اضافہ ہے ۔ ادارے کی کنٹری بیوشن کلیکشن میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے تحت 79 ارب سے زائد جمع کیے گئے جبکہ سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدن 80 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔اعداد و شمار کے مطابق ای او بی آئی کے مجموعی اخراجات 61 ارب 62 کروڑ روپے رہے جن میں سے 59 ارب 50 کروڑ روپے پنشن کی ادائیگیوں پر خرچ کیے گئے تاہم اس دوران انتظامی اور آپریشنل اخراجات میں 21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ای او بی آئی فنڈ میں خالص اضافہ 98 ارب روپے سے زائد رہا جو ایک سال میں 44 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں