55 برس بعد خواتین ای او بی آئی شراکت کی حقدار
اسلام آباد (نامہ نگار )سماجی تحفظ کے حقوق میں صنفی مساوات کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک اہم فیصلے میں کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ دینے والی وفاقی محتسب ہراسیت (فوسپا ہ)نے قرار دیا ہے۔
کہ وہ خواتین ملازمین جو پچپن برس کی عمر کے بعدبھی ملازمت جاری رکھتی ہیں، قانونی طور پر ای او بی آئی (ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن)میں شراکتیں جاری رکھنے کی حق دار ہیں۔ اور ساٹھ برس کی عمر تک مرد ملازمین کے برابر تصور کی جائیں گی۔ وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین از ہراسانی (فوسپا ہ)نے فیصلہ دیا ہے کہ 55 برس کے بعد ملازمت جاری رکھنے والی خواتین ای او بی آئی میں 60 برس کی عمر تک شراکت کی حقدار ہوں گی اور انہیں مرد ملازمین کے مساوی تصور کیا جائے گا۔