پیپر ملبری درختوں کی کٹائی بغیرمشاورت ہوئی:موسمیاتی تبدیلی
کٹائی کا علم ہوا تو سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ کر خدشات وتشویش سے آگاہ کیا:وزارت
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت وفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کے خلاف کیسز میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کا تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا، جس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پیپر ملبری کو غیر مقامی درخت قرار دیتے ہوئے کٹائی کو جائز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ درختوں کی کٹائی صرف پیپر ملبری تک محدود تھی، سی ڈی اے نے درختوں کی کٹائی کے بعد متبادل جگہوں پر شجرکاری بھی کی،اس صورتحال میں بھی درختوں کی کٹائی کے لیے پیشگی منظوری ضروری ہے ،درختوں کی کٹائی کے لیے موجودہ آپریشن بغیر کسی مشاوت کے کیا گیا، درختوں کی کٹائی کا علم ہوا تو سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ کر خدشات اور تشویش سے آگاہ کیا۔،پاک انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے بھی سی ڈی اے ممبر انوائرمنٹ کو خط میں جوائنٹ پلاننگ اور مشاورت پر زور دیا۔