قیادت کی کردار کشی افسوسناک ، مقابلہ کرنا آتاہے :اسلم غوری

 قیادت کی کردار کشی افسوسناک ، مقابلہ کرنا آتاہے :اسلم غوری

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر ہم پر پتھر نہ پھینکیں:ترجمان جے یو آئی (ف) جھوٹا پروپیگنڈا مسترد ، اس طرح کے حربوں کا زمانہ بیت چکا ہے :بیان

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی افسوسناک ،قیادت کے خلاف ہر پروپیگنڈے کا ڈٹ کرمقابلہ( باقی صفحہ3نمبر2) کرنا آتا ہے ،دلیل کی بنیاد پر اختلاف کے جواب میں یہ رویہ افسوسناک ہے ۔ترجمان جے یوآئی نے کہا کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر ہم پر پتھر نہ پھینکیں، یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں، کردار کشی کرنے والوں کے دامن داغ داغ اور ماضی تاریک ہے ۔ اسلم غوری نے کہا کہ آئین کے دائرے میں شائستہ انداز سے اختلاف کیوں ہضم نہیں ہورہا ،جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں ، اس طرح کے حربوں کا زمانہ بیت چکا ،سیاست میں مداخلت اور کردار کشی سے باز آجائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں