پاکپتن :سرکاری گودام سے 171 میٹرک ٹن گندم غائب
پاکپتن(سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا)پاکپتن میں محکمہ خوراک کا بڑا سکینڈل بے نقاب، محکمہ خوراک کے گودام سے 171 میٹرک ٹن سرکاری گندم غائب کرلی گئی۔۔۔
جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 24 لاکھ روپے ہے ۔ذرائع کے مطابق فوڈ گودام رنگ شاہ سے 171 میٹرک ٹن گندم خوربرد کی گئی ۔حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں سنٹر انچارج فوڈ انسپکٹر وحید اور سپروائزر ارشاد گندم خورد برد کرنے میں ملوث پائے گئے ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر پاکپتن نے دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے اینٹی کرپشن کو خط ارسال کر دیا ہے ،جبکہ ڈی جی فوڈ پنجاب نے مجرمانہ غفلت پر ڈی ایف سی پاکپتن کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔