قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار نے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ مسترد کردی

قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار نے ترقیاتی  بجٹ پر بریفنگ مسترد کردی

اسلام آباد(وقائع نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ مسترد کرتے ہوئے تفصیلات طلب کرلیں اور تمام منصوبوں کی مانیٹرنگ اور پیشرفت کے جائزے کیلئے ذیلی کمیٹی بنانے کی ہدایت دے دی۔

اجلاس چیئرمین کمیٹی سید حفیظ الدین کی زیر صدارت ہوا۔ رکن کمیٹی مہرین بھٹو نے گزشتہ اجلاس کے منٹس پر اعتراض اٹھا دیا۔انہوں نے کہا سابق سی ای او انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کا موقف سنا جائے ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا ہے کہ سابق سی ای او نے اربوں روپے مالیت کے بجلی کے کھمبے درآمد کرنے کی اجازت دی۔ مہرین بھٹو نے کہا ہے کہ یہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے ۔نیٹ میٹرنگ سے متعلق نئی ریگولیشنز پر صنعت کے تحفظات کے معاملے پر قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیدوار نے آئندہ اجلاس میں وزارت توانائی سے رپورٹ طلب کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں