عدالتی حکم پرعملدرآمدکرنیوالے چیئرمین این ایچ اے کوہٹادیا، ایکشن لیں گے :اسلام آبادہائیکورٹ

عدالتی حکم پرعملدرآمدکرنیوالے چیئرمین  این ایچ اے کوہٹادیا، ایکشن لیں  گے :اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے)ااسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردارسرفراز ڈوگر نے این ایچ اے میں ڈیپوٹیشن افسروں کی تعیناتی کے خلاف کیس میں عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے این ایچ اے میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتیوں کا ریکارڈ 15 روز میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے این ایچ اے کو اپنے افسران کی تعیناتی کا پلان حکومت کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی اور عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پسند نا پسند اور اقربا پروری بڑھتی جارہی ہے ، من پسند تعیناتیاں ہو رہی ہیں،لوگ منافع دیکھ کر تعیناتیاں اور فیصلے کر رہے ہیں،پہلے سی ڈی اے حکومت کھا گیا اب این ایچ اے وہی کام کر رہا ہے ،ہمارے حکم پر عمل درآمد کرنے والے چیئرمین کو ہٹا دیا گیا کیونکہ وہ عمل درآمد کر رہا تھا،ہمارا حکم اس افسر کو لگانے والوں کو ناگوار گزرا اور اسے ہٹا کر نیا افسر لگا دیا،اس کو جا کر بتا دیں ، جس نے یہ حرکتیں کی ہیں ہم ایکشن لینگے ،اداروں میں ایسے ہی کرپشن بڑھتی ہے ،محکمے میں ایسے لوگ ہی کھڑے کر دیئے جاتے ہیں جو کام نہیں ہونے دیتے ،ایسے ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں،بعدازاں سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں