قائمہ کمیٹی:وزارت اطلاعات کی12.8ارب کی بجٹ تجاویز منظور

قائمہ کمیٹی:وزارت اطلاعات کی12.8ارب کی بجٹ تجاویز منظور

پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کی اپ گریڈیشن سمیت 14منصوبے شامل

 اسلام آباد (نامہ نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پی ایس ڈی پی 2026-27 کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی۔ مجموعی طور پر 14 منصوبوں کے لیے 12.831ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن پولین بلوچ کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت اور اس کے ماتحت اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ منصوبوں کے لیے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر اور بروقت جاری کیے جائیں تاکہ تاخیر سے بچا جا سکے ۔منصوبوں میں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی اپ گریڈیشن شامل ہے جس کا مقصد میڈیا روابط کو مؤثر بنانا اور پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے ۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مالی سال 2025-26 کے دوران چھ جاری منصوبے مکمل کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں