شہری پر تشدد:نائب تحصیلدار ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

شہری پر تشدد:نائب تحصیلدار  ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے شہری پر گارڈ سے مبینہ تشدد کرانے پرنائب تحصیلدار علی جاوید کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرتے ہوئے پیراوائز جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

 شہری نعمان جاوید نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ٹریفک جام کے باعث فوری راستہ نہ دینے پر گاڑی کو روکا، گارڈ نے تھپڑ مارے اور بدتمیزی کی، نائب تحصیلدار نے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے طاقت کے نشے میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو نائب تحصیلدار کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔ ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایف آئی اے افسرکے خلاف زیورات کے غلط استعمال سے متعلق خاتون کی شکایت میں فریقین سے 14اپریل کو دلائل طلب کرلیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں