خاوند نے بیوی کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچادیا

 خاوند نے بیوی کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچادیا

شادمان میں اسماعیل نے بختاور کو تیز دھار آلے سے قتل کیا، ملزم گرفتار داماد آئس کا نشہ کرتا ہے ،مقتولہ بختاور 3بچوں کی ماں تھی:سسرکا مؤقف

لاہور (کرائم رپورٹر )شادمان میں خاوند نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچادیا۔ تفصیلات کے مطابق شادمان کے علاقے میں اسماعیل نامی شخص نے اپنی اہلیہ بختاور کو گھریلو جھگڑے پر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا اور پھر ڈکیتی کا ڈرامہ رچادیا  ملزم نے اپنے سسر کو اطلاع دی کہ آپکی بیٹی کو ڈاکوؤں نے قتل کر دیا ہے ۔جب مقتولہ کا والد موقع پر پہنچا تو اس نے حالات و واقعات مشکوک جان کر پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے ملزم اسماعیل کو حراست میں لے لیا۔مقتولہ بختاور کے والد اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملزم اسماعیل آئس کا نشہ کرتا ہے ،وہ پہلے بھی بختاور کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں