لٹر پٹرول پر 131،ڈیزل پر 59 روپے سے زائد ٹیکس وصولی

لٹر  پٹرول پر 131،ڈیزل  پر 59 روپے  سے  زائد  ٹیکس  وصولی

کسٹم ڈیوٹی ،لینڈفریٹ مارجن،مارکیٹنگ کمپنی کا منافع،پمپ ڈیلرز کا کمیشن ، لیوی وصول کئے جارہے ہیں ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 461 روپے ،پٹرول کی 247 روپے :وزارتِ توانائی کی دستاویزات میں انکشاف

 لاہور (نیوز رپورٹر )وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں شامل ٹیکسز اور منافع جات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس کے مطابق ایک لٹر پٹرول پر عوام 131 روپے 26 پیسے جبکہ ڈیزل پر 59 روپے 12 پیسے ٹیکس ادا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوتا اور عوام پر بوجھ پڑ جاتا ہے ، پٹرول کی ایکس ریفائنری پرائس 247 روپے 15پیسے ہے ۔ ڈیزل کی ایکس ریفائنری پرائس461 روپے 23 پیسے ہے ۔ دستاویزات کے مطابق فی لٹر پٹرول قیمت میں 24 روپے 12 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور 7 روپے 52 پیسے ان لینڈفریٹ مارجن بھی شامل ہے ۔ ایک لٹرپٹرول آئل پر مارکیٹنگ کمپنی کا 7 روپے 87 پیسے منافع شامل ہے ۔دستاویزات کے مطابق فی لٹر پٹرول قیمت میں 8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن بھی ہے ۔ایک لٹر پٹرول قیمت میں 160 روپے 61 پیسے کی لیوی عائد ہے ، فی لٹر پٹرول قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے بھی شامل ہیں۔ایک لٹر ڈیزل کی قیمت میں 11.36 فیصد ٹیکس اور منافع جات شامل ہے ، ایک لٹر ڈیزل قیمت میں 59 روپے 12 پیسے کے ٹیکس اور منافع جات شامل ہیں۔ڈیزل کی ایکس ریفائنری پرائس 461 روپے 23 پیسے فی لٹر ہے ، ایک لٹر ڈیزل پر 35روپے 74پیسے کسٹم ڈیوٹی ہے جبکہ ایک لٹر ڈیزل قیمت میں 4 روپے 37 پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن شامل ہے ۔ فی لٹر ڈیزل قیمت میں7روپے 87پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنی کامنافع شامل ہیں۔ایک لٹر ڈیزل قیمت میں 8 روپے 64 پیسے پٹرول پمپ ڈیلرز کا کمیشن اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی صفر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں