پی ایس ایل،دوسرا مرحلہ 8 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ 8 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا۔
کراچی میں کھیلے جانے والے لیگ کے 22 میچز میں شرکت کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئی ہیں۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز 4 اپریل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ 6 اپریل جبکہ راولپنڈی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں 7 اپریل کو کراچی پہنچیں گی۔