گھر میں مرد یا عورت کی کوئی مقابلہ بازی نہیں:ابھیشیک

گھر میں مرد یا عورت کی کوئی مقابلہ بازی نہیں:ابھیشیک

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے حالیہ انٹرویو میں اپنی اہلیہ ایشوریا رائے کے ساتھ 18 سالہ ازدواجی زندگی، خاندانی اقدار اور والدین کے طور پر ذمے داریوں پر کُھل کر گفتگو کی ہے۔

بھارتی یوٹیوبر لَلی سنگھ کو دئیے گئے انٹرویو میں ابھیشیک نے بتایا کہ میری شادی کی بنیاد برابری اور شراکت داری پر قائم ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ میرے گھر میں کبھی یہ بحث نہیں ہوئی کہ مرد کا کردار کیا ہو گا یا عورت کا کردار کہاں تک ہونا چاہیے ۔اداکار نے کہا کہ میری سوچ میں ‘شدید انا’ کا مطلب منفی نہیں بلکہ یہ ہے کہ میں کبھی نہیں چاہتا کہ میری کامیابی کے لیے میری اہلیہ کو پیچھے ہٹنا پڑے ، ایک مضبوط رشتہ وہی ہوتا ہے جہاں دونوں افراد اپنی شناخت اور کیریئر کے ساتھ آگے بڑھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں