رمشا اور خوشحال خان کی خفیہ شادی کی افواہیں

رمشا اور خوشحال خان کی  خفیہ شادی کی افواہیں

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکاروں رمشا خان اور خوشحال خان کی شادی سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

دونوں اپنے کامیاب ڈراموں اور آن سکرین کیمسٹری کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔سوشل میڈیا پر ایک نجی پلیٹ فارم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شوبز کے دو اے لسٹ اداکاروں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے ، تاہم نام ظاہر نہیں کیے گئے ، کئی سوشل میڈیا صفحات پر یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ جوڑی رمشا خان اور خوشحال خان کی ہو سکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں