اوورسیز انوسٹرزکا اسٹرکچرل رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ

اوورسیز انوسٹرزکا اسٹرکچرل رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ

ڈیجیٹل معیشت 2030تک جی ڈی پی میں7فیصد تک حصہ ڈال سکتی ،رپورٹ

کراچی (بزنس رپورٹر) اوورسیز انوسٹرز چیمبرکی ڈیجیٹل رپورٹ 2025میں کہاگیا ہے کہ اگر اسٹرکچرل رکاوٹوں کو دور اور اصلاحات میں تیزی لائی جائے تو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت 2030تک جی ڈی پی میں 5سے 7فیصد تک حصہ ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل شعبہ پیداواری صلاحیت، برآمدات اور مالیاتی شمولیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہاہے ۔او آئی سی سی آئی نے اپنی فلیگ شپ رپورٹ جاری کردی جس میں ملک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم، پالیسی خلا اور ترقی کے مواقع کا جامع جائزہ پیش کیاگیاہے ۔او آئی سی سی آئی کی ڈیجیٹل رپورٹ پاکستان میں ڈیجیٹل ایڈاپشن کی مضبوط رفتار کو اجاگر کرتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی اور آئی ٹی سے منسلک خدمات کی برآمدات 3.8ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں جبکہ فری لانس معیشت نے 779ملین ڈالرکی آمدن حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں