ایف بی آر من پسند اسیسمنٹ سے گریز کرے ،ٹیکس ایڈوائزرز
لاہور(آئی این پی) ٹیکس ایڈوائز رزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو سیکشن11ای اور 175سی پر قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے۔۔
،من پسند اور غیر شفاف اسیسمنٹ کے باعث لاکھوں کیسز عدالتوں میں جا سکتے ہیں جس سے نہ حکومت کو کوئی فائدہ ہوگا اور نہ ہی ایف بی آر کو محصولات کے مقررہ ہدف میں فائدہ ہوگا۔ایسوسی ایشن کے صدرمیاں عبدالغفار نے کہا کہ کاروباری جگہوں پر چھاپے مارنا، ریکارڈ تحویل میں لینا، کاروبار سیل کرنا اور انہیں قانونی حقوق سے محروم کرنا انتہائی تشویشناک عمل ہے۔