مہنگائی کی سالانہ رفتار9.12فیصد پو گئی،ایل پی جی مزید 13.28فیصد مہنگی

مہنگائی کی  سالانہ  رفتار9.12فیصد پو گئی،ایل پی  جی  مزید 13.28فیصد  مہنگی

حالیہ ہفتے 15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،دالیں،انڈے ،دودھ ،مٹن مہنگے ہوگئے :ادارہ شماریات آلو،ٹماٹر،پیاز اورچینی سمیت9اشیاکے نرخوں میں معمولی کم،27اشیایہ ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں:رپورٹ

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پاکستان پر اثرات مزید گہرے ہوناشروع ہوگئے ہیں اور رمضان کے بعددوسرے ہفتے بھی ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار مزید تیز ہوگئی ہے ۔ حالیہ ہفتے بھی مہنگائی میں1.01 فیصداضافہ ہو ا جب کہ اس سے پچھلے ہفتے 0.97 فیصداضافہ ہواتھا ۔حالیہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بھی 8.24 فیصد سے بڑھ کر9.12 فیصد ہوگئی ہے ۔ اسی طرح حالیہ ہفتے 15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،9 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں ایل پی جی کی قیمتوں میں13.28 فیصد،انڈوں کی قیمتوں میں2.23 فیصد، چکن کی قیمتوں میں2.13 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں1.74 فیصد،مٹن کی قیمتوں میں1.54 فیصد، تازہ کھلے دودھ کی قیمتوں میں0.63 فیصد،دہی کی قیمتوں میں0.60 فیصد، جارجیٹ کی قیمتوں میں0.42 فیصد،بیف کی قیمتوں میں0.39 فیصد اور دال مسور کی قیمتوں میں0.28 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آلو کی قیمتوں میں1.22 فیصد،ٹماٹر کی قیمتوں میں6.03 فیصد، پیازکی قیمتوں میں1.21 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں3.38 فیصد، چینی کی قیمتوں میں0.15 فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.33 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں 0.92فیصد کمی ہوئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں