ایران کی میزائل داغنے کی 50 فیصد صلاحیت برقرار امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

 ایران کی میزائل داغنے  کی 50 فیصد صلاحیت برقرار  امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اسرائیل حملوں کو شروع ہوئے ایک ماہ سے زیادہ وقت گزر گیا لیکن ایران کی میزائل داغنے کی 50 فیصد صلاحیت اب بھی برقرار ہے۔۔۔

امریکی نشریاتی ادارے نے انٹیلی جنس ذرائع سے رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا گیا کہ ایران کے پاس تقریباً نصف میزائل لانچرز اور حملہ کرنے والے ڈرون ہزاروں کی تعداد میں ہیں جبکہ اپنے ساحل کے دفاع کیلئے بھی کروز میزائلوں کا ایک بڑا حصہ موجود ہے ۔امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق ایران مسلسل امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود اب بھی اپنی اہم فوجی صلاحیت کا بڑا حصہ برقرار رکھے ہوئے ہے ۔ ایران کے تقریباً 50 فیصد میزائل لانچرز اور ہزاروں ڈرونز اب بھی فعال ہیں، جو خطے میں کسی بھی وقت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران نے اپنے بہت سے میزائل لانچرز کو زیرِ زمین سرنگوں اور غاروں میں محفوظ کر رکھا ہے ، جس کی وجہ سے انہیں مکمل طور پر تباہ کرنا مشکل ہو رہا ہے ۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم ذرائع امریکی فوج کی کامیابیوں کی توہین کرنا چاہتے ہیں، حقیقت میں ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں میں 90 فیصد کمی آئی۔ترجمان پینٹاگون نے بھی رپو رٹ کو غلط قرار دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں